نوابشاہ میں بے امنی اور کرپشن کے خلاف ریلی

Nawabshah

Nawabshah

نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ میں بے امنی اور کرپشن کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز سندھ ترقی پسند پارٹی کے دفتر سے ہوا۔ شرکا نے نواب شاہ پریس کلب تک مارچ کیا۔

پارٹی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی کرپشن اور بے امنی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بدعنوانی، لوٹ مار، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دی جائیں۔