چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ججز تقرری کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز مستقل کیے جانے اور سپریم کورٹ میں جج کی خالی آسامیوں پر تقرریوں پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کی سپریم کورٹ میں تقرری کے حوالے سے غور کیا جائے گا جبکہ ان کی جگہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔