پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کوئی سازش نہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم

Federal Minister

Federal Minister

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سازش نہیں بلکہ مجبوری تھی۔ ذرائع گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑہاں کا انحصار عالمی منڈیوں کی قیمتوں پر منحصر ہوتا ہے۔

ان قیمتوں کے اتار چڑھاں کے تناظر میں اوگرا حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کی تجویز پیش کرتا ہے۔ جس پر عملدرآمد کرنا حکومت کی سازش نہیں بلکہ مجبوری ہوتی ہے۔ گزشتہ پندرہ سالوں سے اوگرا اس فارمولے کے تحت قیمتوں کا تعین کرتی چلی آرہی ہے۔