بلوچستان ہائی کورٹ، تین ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا

Balochistan High Court

Balochistan High Court

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ بلوچستان ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں نے نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد ججز کی تعداد مکمل ہو گئی ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نئے ججوں سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں ہائی کورٹ کے ججوں سمیت بار کونسلز کے عہدیداروں اور وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی۔

حلف اٹھانے والوں میں تین ایڈیشنل جج اعجاز سواتی، شکیل احمد بلوچ اور کامران ملاخیل شامل ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں تین نئے ججوں کے حلف اٹھانے کے بعد ججوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔ عدالت کی کوشش ہے کہ اب تمام کیسز فوری طور پر نمٹائے جائیں تاکہ لوگوں کو فوری انصاف میسر آئے۔