بہاولپور میں 3 ڈاکو پولیس حراست سے فرار

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی حراست سے تین ڈاکو اسلحہ اور وردیاں چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکووں کو پولیس نے نجی ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ میں مسافر بسوں کو لوٹنے میں ملوث تین ڈاکووں کو 15 روز قبل گرفتار کیا گیاتھا۔ڈاکووں کو تھانے کے بجائے خرم پور میں سب انسپکٹر تھانہ چنی گوٹھ اللہ بخش کے ڈیرے پر رکھا گیا تھا۔

ان کی حفاظت پر تین اہلکار مامور تھے۔اتوار اور پیر کی درمیانی رات ڈاکو مشتاق، مختار اور ان کا ساتھی پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھیننے کے بعد ان کی وردیاں پہن کر فرار ہو گئے۔ ادھر چنی گوٹھ کے علاقے مہند میں آج ایک اور مسافر بس کو لوٹ لیا گیا۔ مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیا۔