ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے۔ لاہور میں بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کی بھی توقع ہے۔

آئندہ چند روز کے دوران سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ژوب، پشاور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش لاہور میں بیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔