پاکستان کی بقا دہشت گردی کے خاتمے میں ہے : وزیر اعلی پنجاب

Punjab Chief Minister

Punjab Chief Minister

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا دہشت گردی کے خاتمے میں ہے۔ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سے کینیڈا کے ہائی کمشنر(g Giokas Mr.Gre ) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لئے مختلف شعبوں میں کام کیا جا رہا ہے۔ کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی دوسرے صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے۔