پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، سینیٹ میں اے این پی کی تحریک التوا

Petroleum products

Petroleum products

اسلام آباد (جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی۔ اے این پی کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔

تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ تحریک التوا پر اے این پی کے تمام سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں۔