چار روز کی خاموشی کے بعد بھارتی فوج کی ایل او سی پر اندھا دھند فائرنگ

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفر آباد (جیوڈیسک) چار روز کی خاموشی کے بعد بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ بھارتی فوج نے آج بھاری ہتھیاروں سے نکیال سیکٹر کے علاقے لنجوٹ میں پاکستانی فوج کی پوسٹس پر فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

دوطرفہ فائرنگ سے علاقہ کے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ کنٹرول لائن کی طرف جانے والی سڑکیں ویران ہو گئیں۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے پیش نظر کنٹرول لائن پر واقع اسکولز میں چھٹیوں میں توسیع کے بعد آج ہی تعلیمی ادارے کھلے تھے۔