بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ میں تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا۔ جس کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں تاریخ میں پہلی بارمقررہ ججز کی تعداد مکمل ہو گئی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نئے ایڈیشنل ججز شکیل احمد بلوچ، جسٹس محمد اعجاز سواتی، اور جسٹس محمد کامران ملا خیل سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ تینوں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے بلوچستان ہائیکورٹ میں مقررہ ججز کی تعداد مکمل ہونے سے ہائی کورٹ نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اعلی اور ماتحت عدالتوں میں ججز کی مقررہ تعداد مکمل ہونے سے بلوچستان بھر میں انصاف تک رسائی آسان ہو گئی۔