راولپنڈی (جیوڈیسک) ایفی ڈرین ڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو چالان کی کاپی فراہم کر دی گئی ہے۔ مقدمے کی سماعت راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت میں جج محمد ارشد نسیم نے کی۔
مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے وکیل سردار اسحاق نے موقف اختیار کیا کہ ایفی ڈرین انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی میں نہیں آتی، اس بارے میں عدالت میں پہلے درخواستیں زیربحث ہیں ، جن پرفیصلہ ہونا باقی ہے۔