ممبئی (جیوڈیسک) کرپشن کے خلاف بننے والی بالی وڈ فلم ستیاگرہ نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔ فلم پہلے ہفتے میں انتالیس کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ستیاگرہ کی کہانی متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی ہے۔
جو کرپٹ حکومت کے خلاف فیس بک پر لوگوں کو اکھٹا کرتے ہیں۔ اداکار اجے دیوگن، ارجن رام پال نوجوانوں کی آواز بنے ہیں جبکہ کرینہ ایک سلجھی ہوئی صحافی کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔ فلم میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار کیا ہے۔ ہدایتکار پرکاش جھا کی یہ فلم تین روز قبل ریلیز ہوئی تھی۔