بغداد: اگست میں 800سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، اقوام متحدہ

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے اگست میں عراق میں بم دھماکوں اور پر تشدد کاروائیوں کے دوران آٹھ سو سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ عراق میں موجود اقوام متحدہ کے سفارتی مشن کی عراق میں جاری قتل عام پر جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے دوران عراق میں آٹھ سو چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوہزار تیس افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چھ سو دس شہری، ایک سو چھ پولیس اہلکار اور عراقی سیکیورٹی فورسسز کے اٹھاسی اہلکار شامل ہیں۔ دو ہزار تیرہ کے آغاز سے عراق میں پانچ ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ بارہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔