برلن: جرمن انتخابات، میرکل اور انکے سیاسی حریف آج آمنے سامنے ہونگے

Berlin

Berlin

جرمن (جیوڈیسک) جرمن پارلیمانی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں چانسلر انجیلا میرکل اور ان کے سیاسی حریف پیئر شٹائن بروک آج ایک ٹیلی وژن مباحثے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ چانسلر شپ کے لیے دوڑ میں شامل حکمران کرسچین ڈیموکریٹک یونین سے تعلق رکھنے والی انجیلا میرکل اوران کے حریف پیئر شٹائن بروک کے لئے یہ مباحثہ ایک موقع ہوگا کہ وہ عوام کے سامنے اپنی قابلیت ثابت کر سکیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ میں اس مباحثے کو سال کا پرائم ٹائم ٹی وی ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق مرکل کو اپنے حریف پر واضح برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ جرمنی میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد بائیس ستمبر کو ہو گا۔