ارجنٹینا کی فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز نے ایک اور میچ جیت لیا

Argentina

Argentina

بیونس آئرس ارجنٹینا کی فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز نے ایک اور میچ جیت لیا، جرمنی میں بوروشیا دورٹمنڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں بوکا جونیئرز کا مقابلہ ویلیز سارز فیلڈ سیتھا۔ ہوم کراڈ کے سامنے میزبان ٹیم نے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔

ویلیز سارزفیلڈ نے 10ویں منٹ میں گول کرکے برتری کو ختم کر دیا لیکن پہلے ہاف کے اختتام سے قبل بوکا جونئرز نے دوسرا گول کر کے برتری حاصل کر لی جو آخر تک برقرار رہی۔ ادھر فرینکفرٹ میں کھیلے گئے بنڈزلیگا کے میچ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے اینٹریکٹ فرینکفرٹ کو دو ایک سے شکست دے دی۔ بوروشیا ڈورٹمنڈ کے دونوں گول Henrikh Mkhitaryan نے اسکور کئے، میزبان ٹیم کا واحد گول تاکاشی نے اسکور کیا۔