اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری پر وفاق سے جواب طلب کر لیا، اٹارنی جنرل کو 5 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل منیر اے ملک کو چیئرمین کی تقرری کے معاملے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے۔
کہ اٹارنی جنرل 5 ستمبر تک چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق آگاہ کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے 20 روز میں چیئرمین نیب کی تقرری کا کہا تھا حکومت جواب دے کہ اب تک تقرری کیوں نہیں ہوئی۔ ایڈیشنل پر اسکیوٹر فوزیہ ظفر نے عدالت کو بتایا چیئرمین نیب کی عدم موجودگی کیوجہ سے کوئی ریفرنس دائر نہیں ہو رہا۔