پاک چین کوریڈور اقتصادی ترقی کے لئے اہم ہے۔ چینی حکام

Pakistan China

Pakistan China

چینی سفارتخانہ نے کمرشل قونصلر لی سی پا نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی کوریڈور سے نہ صرف دونوں ممالک کے لئے معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا بلکہ اس سے خطے سمیت پوری دنیا کا بھی فائدہ ہو گا۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاجروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لی سی پا نے کہا کہ اقتصادی کوریڈور پاکستان اور چین کیلئے ایک روشن مستقبل کا ضامن ہے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کیلئے ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔