کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 1 شخص جاں بحق,2 افراد زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آئی سی آئی پل کے قریب ایک شخص کی ہاتھ پاں بندھی لاش ملی. جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔ لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جہاں تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ناظم آباد نمبر دو میں بھی دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ قمر الدین زخمی ہوا۔ لانڈھی چراغ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔