پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ: پیپلز پارٹی، اے این پی نے سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی

People Party ANP

People Party ANP

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے کیخلاف پیپلز پارٹی اور اے این پی نے سینیٹ میں تحریک التوا کرادی جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں بھی قرار داد جمع کرادی۔ سینٹ میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کی جانب سے الگ الگ تحریک التوا جمع کرائی گئیں ہیں۔ پیپلز کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تحریک التوا پر رضا ربانی اور دیگر اراکین کے دستخط ہیں۔ جبکہ اے این پی کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التوا پر اے این پی کے تمام سینیٹرز نے دستخط کئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خلاف اپوزیشن نے قرار جمع کرا دی۔

قرارداد پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک نے جمع کرائی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور اس کا اثر عام آدمی پر پڑے گا۔