استنبول: شام میں فوجی مداخلت ترکی میں عوام کی رائے تقسیم ہو گئی

Istanbul

Istanbul

ترکی (جیوڈیسک) میں حکومت کے شام میں ممکنہ امریکی فوجی مداخلت کے اقدامات کی حمایت پرعوام کی رائے تقسیم ہوگئی۔ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہزاروں افراد نے شام میں ممکنہ امریکی فوجی مداخلت کے خلاف ہاتھوں کی زنجیر بنا مظاہرہ کیا. مظاہرین نے ترک حکومت کو شام میں فوجی مداخلت کی حمایت نہ کرنے کا پیغام دیا۔

مظاہرے کے موقع پر دارالحکومت استنبول میں سیکیورٹی کے نہایت سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے شام میں عالمی برادری کے تمام اقدامات کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔