میکسیکو میں طلبہ کے حکومت مخالف مظاہرے

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میں ہزاروں یونیورسٹی طلبا نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ طلبا کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی لاٹھی چارج سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میں حکمران جماعت کے خلاف ہزاروں کی۔

تعداد میں طلبا سڑکوں پر نکل آئے میکسیکن کانگریس کے باہر ملک میں تعلیمی اصلاحات کے حق میں نعرے لگائے اور مظاہرہ کیا اس دوران طلبہ اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طلبہ پر آنسو گیس فائر کئے اور لاٹھی چارج کیا۔ جس میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔