بھارتی (جیوڈیسک) شہریوں نے پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا۔ مظاہرین اپنی ہی گاڑیوں پر ڈندے برسانے لگے۔ بھارتی حکومت نے جب تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے پیشِ نظر ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو حکومت کے اس اقدام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا لیکن دہلی کے شہریوں نے احتجاج کا انوکھا انداز اپنایا اور انہوں نے اپنی ہی گاڑیوں کی درگت بنا ڈالی۔
حکومتی فیصلے پر احتجاج کے لیے مظاہرین نے مرکزی سڑک پر ٹریفک روک دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت ایندھن کی قیمتوں میں کمی کرے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اشیا خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔