نجکاری میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار دلچسپی لے رہے ہیں، شہریوں کو پینے کا پانی لیٹروں میں قیمتاً ملا کرے گا

لاہور : لاہور واسا دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا، نجکاری میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار دلچسپی لے رہے ہیں ذرائع کے مطابق تیسری دفعہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے والے میاں شہباز شریف واسا کے چیرمین بھی ہیں۔

ان کے دور میں چند لوگوں کو نوازا گیاجن کی وجہ سے واسا کو اربوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، محکمہ دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ اب واسا کی نجکاری میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار دلچسپی لے رہے ہیں جس کے بعد لاہور کے شہریوں کو پینے کا پانی لیٹروں میں قیمتاً ملا کرے گا۔