جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دیدی۔

یہ منظوری چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی بھی منظوری دی۔