کراچی میں ڈینگی خطرناک شکل اختیار کر گیا

Dengue

Dengue

کراچی (جیوڈیسک) میں ڈینگی خطر ناک شکل اختیار کر گیا۔ شہر میں اب تک آٹھ سو تریسٹھ کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ ڈینگی سے آج مزید ایک شخص موت کی وادی میں چلا گیا۔ کراچی میں خطرناک مچھر ڈینگی کی پرواز اور کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ آج گلبرگ بلاک تیرہ کا رہائشی تیس سالہ جنید ڈینگی کا شکار ہو کر انتقال کر گیا۔ شہر میں رواں سال اب تک ڈینگی کا شکار دس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق صرف اگست کے مہینے میں ڈینگی کے تین سو کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد نو سو چھ ہوگئی ہے۔ لاہور کے میو اسپتال میں اٹھارہ نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد باسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔