لوکل کونسلوں کے ملازمین گروپ انشورنس کے حقدار ہیں، محتسب پنجاب

Local Councils

Local Councils

لاہور (جیوڈیسک) محتسب پنجاب نے قراردیا ہے کہ سابق لوکل کونسلوں کے تمام مستقل ملازمین گروپ انشورنس کے حقدار ہیں، انہیں ان کا قانونی حق دیا جائے۔ لاہور سے جاری ہینڈ آوٹ میں محتسب پنجاب جاوید محمود قرار دیا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2002 سے پہلے میونسپل ملازمین تنخواہوں سے گروپ انشورنس کی کٹوتی کرواتے رہے ہیں۔

سیکریٹری بلدیات انشورنس کی رقوم منتقل کروانے کیلئے نیا جنرل لیجر اکانٹ کھلوائیں۔ محتسب پنجاب نے قراردیا کہ 2002 کے بلدیاتی نظام میں میونسپل ملازمین کو گروپ انشورنس سے محروم کردیا گیا، جن ملازمین کی 2002 کے بعد کٹوتی ہوئی وہ بھی محروم ہیں، کنٹرولر جنرل آف اکانٹس نے گروپ انشورنس کے حساب کتاب کا طریقہ کار ہی وضع نہیں کیا۔