بھون میں محسن شہزاد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چیمہ الیون اور مینگن الیون کے مابین کھیلا گیا

چکوال (پ۔ر) بھون میں محسن شہزاد میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چیمہ الیون اور مینگن الیون کے مابین کھیلا گیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مینگن الیون نے 84 رنز بنائے جواب میں چیمہ الیون بھون مقررہ اوورز میں 79 رنز بناسکی اس طرح یہ میچ مینگن الیون نے پانچ رنز سے جیت لیا۔ محسن شہزاد کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے نامور ٹیموں اور پاکستان کے نامی گرامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

چیمہ الیون میں اویس ضیائ، منڈی بہاؤالدین سے بلال، شیخوپورہ سے عمر، اسلام آباد سے عثمان، لاہور سے ظہیر عرف کا لیا، مینگن الیون کی طرف سے شہزاد منا، عرفان چھوٹا اور وسیم گجر نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی رانا نوید الحسن، حماد اعظم، صدف حسین، راجہ یاسر سرفراز، چوہدری علی ناصر بھٹی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

کوارٹر فائنل میں پہلا مقابلہ ڈھڈیال الیون اور چیمہ الیون کا ہوا جو چیمہ الیون نے جیت لیا۔ دوسرا کوارٹر فائنل سرگوجرہ الیون اور ڈیری سیداں الیون کے درمیان ہوا جس میں سرگوجرہ نے فتح حاصل کی۔ تیسرا کوارٹر فائنل مینگن الیون اور ابراہیم الیون کے مابین ہوا جو مینگن الیون نے جیتا چوتھا۔

کوارٹر فائنل بوچھال الیون اور موہڑہ مہوٹہ الیون کا ہوا جس میں بوچھال الیون نے کامیابی حاصل کی۔ پہلا سیمی فائنل چیمہ الیون اور سرگوجرہ الیون کے درمیان ہوا جس میں چیمہ الیون نے کامیابی حاصل کی دوسرا سیمی فائنل مینگن الیون اور بوچھال الیون کے مابین ہوا جو مینگن الیون نے جیت لیا اس طرح چیمہ الیون اور مینگن الیون کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں اور فائنل میچ مینگن الیون نے جیت لیا۔