خیبر پختونخوا میں پولیس افسروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے محکمہ پولیس میں قائم احتساب کمیشن نے ایس ایچ اوز سمیت گریڈ 17 سے اوپر تمام پولیس افسروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کی سطح پر قائم احتساب کمیشن نے خیبر پختونخوامیں گریڈ 17 سے او پر تمام پولیس افسران کو پندرہ دن کے اندر اپنے اثاثوں کی۔

تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ حکمنامہ میں ایس ایچ اوز کو بھی اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکمنامہ کے مطابق پولیس افسران اپنی منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔ آئی جی خیبر پختونخوااحسان غنی کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کا مقصد محکمہ پولیس کو بدعنوان عناصرسے پاک کرنا ہے۔