کراچی آئندہ دو روز قومی سیاست کا مرکز رہے گا، وزیراعظم نوازشریف اور ان کی کابینہ کیار کان آج کراچی پہنچ رہیہیں، جہاں قیام امن کے لئے فیصلہ کن اقدامات متوقع ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف آج اسلام آباد سیکراچی پہنچیں گے۔ نوازشریف کراچی میں قیام امن کے حوالے سے حکومت سندھ اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے گورنر عشرت العباد سمیت دیگر رہنماں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کیاجلاس سے پہلے وزیراعظم نوازشریف اور دیگر حکومتی ذمہ داران کراچی کی صورتحال پر کراچی کیصنعتکاروں، تاجروں، دانشوروں اور رائے عامہ کے رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے قیام امن کے لئیتجاویز لیں گے۔ ذرائع کاکہناہے حکومت کراچی کی صورتحال پر پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام سمیت دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے چکی ہے اور تمام سیاسی قوتوں نے کراچی میں قیام امن کیلئے حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے دنیا نیوز کو بتایا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر ایک بجے ہو گا۔ وزیر اعظم اور کابینہ کراچی میں امن کے حوالہ سے اہم اقدامات کی منظوری دیں گے۔ پرویز رشید کا کہناتھا کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس ہی براہ راست آپریشن کریں گے جبکہ انہیں وسائل اور انٹیلی جنس سمیت دیگر سہولتیں وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔