ویلز کے فٹ بالر گیرتھ بیل 100 ملین یوروز میں فروخت

Gareth Bell

Gareth Bell

اسے کہتے ہیں کہ خدا جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے۔ ویلز کے گیرتھ بیل یوروز میں ملین کی سنچری میں فروخت ہو کر دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے۔ گیرتھ بیل دو ہزار سات سے سات ملین پانڈ میں ٹوٹنہم کی طرف سے اپنے جوہر دکھاتے رہے۔ اب ان کی قسمت ایسی کھلی کہ ریال میڈرڈ نے انہیں تھوڑے بہت نہیں بلکہ اٹھہتر اعشاریہ تین ملین پانڈ اضافے یعنی پچاسی اعشاریہ تین ملین پانڈ میں خرید لیا ہے۔

ریال میڈرڈ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر سپین کے شہر میڈرڈ پہنچ گئے جہاں انہیں پرستار ہنڈرڈ ملین یورو مین “کے نام سے پکارتے رہے۔ دنیا کے مہنگے فٹبالرز میں اب تو گیرتھ بیل سرفہرست ہیں جو پچاسی اعشاریہ تین ملین پانڈ میں فروخت ہوئے۔

2009 تک کرسٹیانو رونالڈو کے پاس تھا جسے ریال میڈرڈ نے اسی ملین پانڈ میں خریدا تھا۔ ان سے پہلے 2001 میں دنیائے فٹبال میں مہنگا ترین معاہدہ زینیڈان زیڈان کا تھا جو دو ہزار ایک میں اسی کلب ریال میڈرڈ نے 46 ملین پانڈ میں کیا تھا۔ گیرتھ بیل نے یورز میں ملینز کی سنچری کرکے برازیل کے کاکا اور نیمر کے علاوہ ارجنٹائن کے سپر سٹار کارلوس کی مارکیٹ ڈان کر دی ہے۔