کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

Stock Market

Stock Market

شام پر ممکنہ حملے کا خوف سرمایہ کاروں کے سرپر سوار ہوگیا۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوکر ایک دن میں چار نفسیاتی حدیں کھو بیٹھی۔ پیر کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں رونما ہونے والی مندی کی بڑی لہر نے سرمایہ کاروں کے اوسان خطا کر دیئے۔ سرگرم حصص سمیت تمام سیکٹرز کے اسٹاکس میں فروخت کا شدید دبا دیکھا گیا۔

ممبئی اسٹاک مارکیٹ کی طرح کا بحران کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آنے کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں۔ مارکیٹ کو کہیں سے سپورٹ نہ ملنے کے باعث انڈیکس میں بائیس ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد بھی گرگئی اور مارکیٹ سے ستانوے ارب روپے کا سرمایہ نکل گیا۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس چار سو چھتیس پوائنٹس کی کمی سے 21725 پوائنٹس پر بند ہوا۔