کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں چند دن پہلے مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے کلو یا اس سے بھی تجاوز کر چکی تھی جس میں چند دن میں 40 روپے فی کلو تک کمی واقع ہوچکی ہے۔ سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں سیلاب کا پانی آہستہ آہستہ نکل رہا ہے جس کے باعث وہاں سے مرغی کی رسد میں بہتری آرہی ہے۔
آج کراچی شہر میں زندہ مرغی کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 165 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 10 روپے کمی کے بعد 260 روپے کلو ہو گیا ہے۔ ادھر انڈے کی قیمت 2 روپے کمی کے بعد 94 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔