ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ اور رندیپ ہوڈا کی نئی کرائم تھرلر فلم”جان ڈے”کے ٹریلر کے بعد نئے گانے” کس لمحے میں”کی وڈیو اور نیا پرومو بھی جاری کردیا گیا ہے۔ انور مقصود کے تحریر کردہ “کس لمحے میں کیا ہے چھپا” کے بولوں پر مبنی اس گانے کوادیتی سنگھ شرما کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ فلم کے میوزک ڈائریکٹر کشیتی تارے ہیں۔ ہدایتکار آہشور سولومون کی اس فلم میں نصیر الدین اور رندیپ ہوڈا کیساتھ شیرناز پٹیل، وپن شرما، سلیم غوث، الینا کزان اور شرت سکسینہ اہم کردار ادا کررہے ہیں
“ہر انسان کے اندر ایک شیطان چھپا ہوتا ہے جو کسی بھی وقت باہر نکل آتا ہے جسکے بعد انسان برائی اور اچھائی کے بیچ موجود باریک لکیر مٹا ڈالتا ہی اسی فلسفے کی عکاسی کرتی فلم جان ڈے کو انجم رضوی، کے آصف اور عاطف اے خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ سسپنس اور تھرل سے بھرپور یہ فلم جان ڈے رواں سال 13 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔