وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
جس میں صوبے میں امن وامان کی صوتحال پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی بلوچستان کو صوبے میں امن قائم کر نے کی واضح ہدایت کی، وزیراعظم نے اس موقع پر کہا ہے امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔