لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔واٹ آر،وی آر 27 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔اِنسانوں کو اپنی خوراک بنانے والے آدم خور خاندان کے گرد گھومتی یہ فلم 2010 میں بننے والی میکسی کن فلم کا ریمیک ہے۔ ہدایت کار جم مائیکل کی اس پیشکش میں ایک ایسے خاندان کو دکھایا گیا ہے۔
جو اپنے سربراہ کے گزر جانے کے بعد اس کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے انسان کو اپنی خوراک بنا لیتے ہیں۔ شہر میں لاپتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پولیس کو تشویش میں مبتلا کرتی ہے اور اس خاندان کو بھی تحقیقات کا حصہ بنا لیا جاتی ہے، خوف اور دہشت سے بھرپور واٹ آر، وی آر 27 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔