دریائے سندھ کے بہاو میں کمی آنا شروع، متاثرعلاقوں میں پانی جمع

River Indus

River Indus

کراچی (جیوڈیسک) دریائے سندھ میں پانی کے بہاو میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے۔ تاہم سندھ میں بیش تر متاثرہ علاقوں میں سیلاب کا پانی اب تک جمع ہے۔ پنجاب میں متاثرین سیلاب گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔دریائے سندھ میں گڈو بیراج میں پانی کا بہاو 2 لاکھ 87 کیوسک جبکہ سکھر بیراج میں پانی کا بہاو 3 لاکھ 6 ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔ کوٹری بیراج میں اس وقت پانی کابہاو 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک ہے اور یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

نواب شاہ کے قریب دریائے سندھ میں مڈمنگلی کے مقام پردریا کے کٹاو کو روکنے کے لئے مشینری پہنچا دی گئی ہے۔راجن پورمیں سیلاب متاثرین نے گھروں کو واپسی پر سکھ کا سانس لیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے لاقے درخواست جمال میں متاثرین کھلے میدانوں اور شاہراہوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ متاثرین کا شکوہ ہے کہ اس مشکل وقت میں حکومت ان کی کوئی مدد نہیں کررہی۔