جامشورو (جیوڈیسک) جامشورو سندھ بھر میں جسقم کے سابق چیئرمین بشیر قریشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے خلاف شٹر ڈاون کیا گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی، مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی بھی معطل ہے۔ سندھ کے مختلف شہروں میں جسقم کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے۔ کندھ کوٹ میں شاہی بازار، صرافہ بازار اور غلہ منڈی سمیت اہم کاروباری مراکز بند ہیں۔
نجی اسپتال اور اسکولز بھی بند ہو گئے۔ ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جامشور ومیں پہیہ جام ہڑتال کی گئی پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ سندھ، مہران اور لیاقت یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بھی معطل ہے۔
دوڑ کے مختلف شہروں میں مکمل شٹرڈان ہے۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ دوڑ میں جسقم نے سٹی آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ عمر کوٹ میں شاہی بازار، کالج روڈ، تھر بازار، جمیل مارکیٹ سمیت تمام مارکیٹیں اور بازار بند ہیں۔