عثمان عزیز قادری کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ شیعہ علما کونسل

لالہ موسی: شیعہ علما کونسل تحصیل کھاریاں کے سر پرست اعلیٰ علامہ سید حسنین کاظمی نے کہا کہ عثمان عزیز قادری کی خدمات کو سراہتے ہیں انہوں نے سنی تحریک کے پلیٹ فارم سے ضلع گجرات میں بہت کام کیا۔

اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے اہم رول پلے کیا اب ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں چیئرمین ATIپنجاب بنایا جانا انکی قابلیت کا اعتراف ہے۔ عثمان عزیز قادری اور دیگر مکاتب فکر کے علما کرام کے ساتھ پہلے بھی تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا۔