پہلا ٹیسٹ : زمبابوے کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

Pakistan Zimbabwe

Pakistan Zimbabwe

زمبابوے (جیوڈیسک) ہرارے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم محمد حفیظ ،خرم منطور، یونس خان، اظہر علی، مصباح الحق، اسد شفیق، عدنان اکمل، عبدالرحمان، سعید اجمل، جنید خان اور راحت علی پر مشتمل ہے۔ زمبابوے کے لئے تشویش کی بات ان کی کمزور بولنگ ہے۔

جبکہ پاکستانی ٹیم فیورٹ کی حیثیت سے میدان میں اترے گی۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں کامیابی سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز بھی ہم جیتیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 15 ٹیسٹ ہوئے ہیں، 9 میں پاکستان فاتح رہا جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، چار میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔