قومی ہاکی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

National Hockey Team

National Hockey Team

لاہور (جیوڈیسک) ایشیا ہاکی کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم آج رات وطن واپس پہنچے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق گرین شرٹس آج رات ساڑھے دس بجے لاہور پہنچیں گے۔ ملائیشا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جانے والے ایشیا ہاکی کپ میں قومی ٹیم برونز میڈل اپنے نام کر سکی۔

آر یا پار کی حیثیت کے اس ایونٹ میں ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان آئندہ سال ہالینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔ پہلی بار ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ہاکی فیڈریشن کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پی ایچ ایف قاسم ضیا ملائشیا سے وطن واپسی پر فیڈریشن کا اجلاس بلائیں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہے۔