ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ ایک بار فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے کیلئے پردہ سیمیں پر جلوے بکھیرنے آ رہی ہیں۔ بالی وڈ حسینہ اس بار ماضی کی مقبول فلم دل کے ری میک میں آئٹم سانگ کریں گی۔ دھک دھک گرل چھیالیس سال کی عمر میں بھی نوجواں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔
اداکارہ یہ جوانی ہے دیوانی میں آئٹم سانگ کر کے شائقین کے ہوش اڑا چکی ہیں اور اب نوے کی دہائی میں بننے والی اپنی فلم دل کے سیکوئل میں بھی انٹری کے لیے تیار ہیں۔ مادھوری ڈکشٹ “دل ٹو” میں بھی ایک زبردست آئٹم نمبر دینے کو تیار ہیں۔