ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا

Load Shading

Load Shading

ملک کے بیشتر شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا۔ شہری علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ دہشت گردی، بے روزگاری اور ان گنت مسائل کا شکار پاکستانی عوام لوڈشیڈنگ کے مسلط کردہ اندھیروں سے بھی نبرد آزما ہے۔

کراچی روشنیوں کا شہر رات گئے اب کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں۔ ناظم آباد، لیاقت آباد، لانڈھی اور کورنگی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اندرون سندھ سکھر سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی کی بندش نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔

لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہر طویل لوڈ شیڈنگ کی اذیت سہنے پر مجبور ہیں۔ شہری علاقے بارہ سے چودہ گھنٹے اور دیہی علاقے اٹھارہ سے بیس گھنٹے بجلی غائب رہنے کے سبب مشکلات سے دو چار ہیں۔