حکومتیں تبدیل ہونے سے بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے، اختر مینگل

Akhtar Mengal

Akhtar Mengal

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ حکومتیں تبدیل ہونے سے بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے باوجود تبدیلی نظر نہیں آرہی۔ صوبے میں حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مینگل ہاوس پر دستی بم حملہ بزدلانہ اقدام تھا۔ جس کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سے بلوچ عوام کو بہت سی توقعات وابستہ تھیں۔ بلوچستان کی وسیع تر مفاد میں انتخابات میں حصہ لیا لیکن بی این پی کی جیت کو ہار میں تبدیل کردیا گیا۔ سردار اختر مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔