ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ رواں سال شہر میں ایک سو انیس پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، کراچی کے نوگو ایریاز کو ختم کرنے کے لیے کافی حد تک کارروائی کی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس اہلکار اور سیاسی لوگ زیادہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنتے ہیں۔
رواں سال شہر میں ایک سو انیس پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں عام آدمی کے لیے کچھ علاقے نو گو ایریا ہیں جبکہ فورسز کے لیے صرف ایک دو مقامات نو گو ایریا ہیں۔ پولیس نے کراچی کے نوگو ایریاز کو ختم کرنے کے لیے کافی حد تک کاروائیاں کی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے مزید کہا کہ جلد کراچی کے تمام نو گو ایریاز کو ختم کر دیں گے۔