فلسطین کی بشائر عثمان دنیا کی سب سے کم عمر ترین وزیر بن گئیں

Palestine

Palestine

غزہ (جیوڈیسک) فلسطین کی ننھی شہزادی نے سب کے دل جیت لئے، 16 سال کی عمر میں وزیر بن گئی، چھوٹی عمر میں بڑے کام کرنے والی بشائر عثمان دنیا کی کم عمر ترین وزیر بن گئیں، بشائر عثمان ایک دن کی وزیر بنیں۔ انہوں نے وزیر بنتے ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھا اور مطالبہ کیا کہ مقامی پناہ گزین کیمپ بندکرنے کے اسرائیلی فیصلے کو واپس لیا جائے۔

وہ پچھلے سال دو ماہ کیلئے ایلار کی میئر بھی بن چکی ہیں اور اسی وجہ سے مقامی انتظامیہ میں محکمہ کے وزیر سعید الکونی نے بشائر کو سالگرہ کے موقع پر انہیں یہ عہدہ سونپا۔ بشائر عثمان نوجوانوں کا فورم چلاتی ہیں اور ان کی صلاحیتوں پر یقین رکھتی ہیں، کہتی ہیں فلسطینی ریاست کی تعمیر میں نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔