پاکستان میں تعینات افغان سفیر افغان وزیر داخلہ مقرر

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) پاکستان میں تعینات افغان سفیر کو افغان وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر عمر داد زئی کو ملک کا نیا وزیر داخلہ نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کابل میں صدارتی محل سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے طابق عمر داد زئی موجودہ وزیر داخلہ غلام مجتبی پتنگ کی۔

جگہ سنبھالیں گے جن کی افغانستان کی پارلیمان نے برطرفی کی سفارش کی تھی۔ صدارتی اعلامیے کے مطابق دارالحکومت کابل کے پولیس سربراہ جنرل ایوب سالانگی کو نائب وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ داد زئی افغان صدر کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔