میکسیکو: گھوڑوں نے پولیس کی دوڑیں لگا دیں

Mexico

Mexico

میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو کے بیس گھوڑوں نے ٹرالر سے بھاگ کر پولیس کی دوڑیں لگادیں۔ میکسیکو سٹی کے مضافاتی علاقے میں گھوڑے اس وقت ٹرالرز سے نکل بھاگے۔ جب شہر بھر میں ریاستی صدر کے خطاب کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھا اور پولیس اہلکار کانگریس کے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے جمع تھے۔ اس موقع پر گھوڑوں کی دوڑنے پولیس کی بھی دوڑیں لگا دیں۔

گھوڑے کی دوڑ سے ایک ٹیکسی کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس نے بھاگتے ہوئے گھوڑوں کو دیکھ کر چینخنا شروع کردیا تاہم اس وقت تک دیر ہو چکی تھی۔ گھوڑوں نے اس کی ٹیکسی کو کچل ڈالا۔ ذرائع رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں آٹھ گھوڑے زخمی ہوئے تاہم پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد گھوڑوں کو پکڑ کر واپس انہیں ٹرالرز میں منتقل کر دیا۔