برلن: انتخابات میں مدمقابل دونوں مضبوط امیدواروں کا ٹی وی پر مباحثہ

Berlin

Berlin

جرمنی کے انتخابات میں چانسلر کے لئے مدمقابل دونوں امیدواروں نے ٹی وی پر مباحثے میں اپنی اپنی پالیسیوں پر بحث کی۔ مباحثے کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد نے براہ راست دیکھا۔ جرمن چانسلر اور اور انتخابات میں امیدوار اینجیلا مرکل اور ان کے مد مقابل امیدوار پیراسٹین بروک کے درمیاں مباحثہ میں کوئی امیدوار بھی سبقت نہ لے سکا۔

دونوں امیدواروں سے مباحثہ کیلئے چار صحافیوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ دونوں امیدواروں کے درمیان یورپی یونین کی ٹیکس پالیسی سمیت امریکا کے جاسوسی کے پروگرامات کو زیر بحث لایا گیا۔ جرمنی میں انتخابات سے قبل تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اور تمام پارٹیاں عوام کے سامنے اپنے منشور رکھ کر ان سے ووٹ مانگ رہی ہیں۔