ایشیاء کپ بیس بال کے لیے قومی ٹیم کے ٹرائلز 8 ستمبر کو لاہور میں ہوں گے

لاہور ایشیا کپ بیس بال چمپئن شپ کے لئے پاکستانی ٹیم کے ٹرائیلز 8 ستمبر کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہونگے، پاکستان فیڈریشن بیس بال سید خاور شاہ نے کہا کہ ٹرائیلزمیں صرف6 فٹ یا اس سے زائد قد کے کھلاڑی ہی شرکت کر سکتے ہیں۔ سید خاور شاہ نے کہا کہ جن پچرز کا انتخاب کیا جائے گا ان کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی اور مستقبل میں ان کو ملازمت بھی فراہم کی جائے گی۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال ان ٹورنامنٹس کے لئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کرے گی۔ پانچ بہترین پچرز تیز ترین بال پھینکنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال ان پچرز کو ویسٹ ایشیا کپ اور ایشین گیمز میں شرکت کے لئے تربیت دے گی۔ ایشیا کپ25 نومبر2 دسمبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان بیس بال ٹیم اگلے سال ہونے والے ایشین گیمز میں بھی حصہ لے گی۔