کراچی میں معصوم افراد کی ہلاکتیں ہمارے مینڈیٹ کا قتل ہے، حیدر رضوی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ہونے والے کل جماعتی اجلاس میں ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے کراچی میں امن کیلئے اقدام کو سراہتے ہیں، کراچی میں 85 فیصد مینڈیٹ ایم کیو ایم کاہے۔

شہر میں معصوم افراد کی ہلاکتیں ہمارے مینڈیٹ کا قتل ہے، کراچی میں امن کے لئے کثیرا لجہتی پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کے کردار سوالیہ نشان ہے۔ جرائم پیشہ افراد کا تعلق کسی سے بھی ہو، سخت ترین کارروائی ہونی چاہیئے۔